اترپردیش کے شہربریلی میں درگاہ اعلی حضرت میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئےہے۔ مردوں کو 24 نومبر سے شروع ہو رہے سہ روزہ عرس میں خواتین کو ساتھ نہ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ درگاہ کے
ترجمان اعلی حضرت مفتی محمد سلیم نوری نے آج بتایا کہ ایک اجلاس
میں فیصلہ ہوا ہے کہ خواتین کو شریعت نے مزار پر آنے سے کیوں روکا ہے، عرس
کے پلیٹ فارم سے اس موضوع میں تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔